لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 45 ویں سالانہ سائنسی انٹرنیشنل کانفرنس (KEMUCON 2025) کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بطور چیف گیسٹ جبکہ سابقہ ہیلتھ منسٹر پروفیسر جاوید اکرم نے گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کی ، اختتامی تقریب میں صدر کیمکانا ڈاکٹر دانش بھٹی، صدر کیمکا یوکے ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹرشفیق گل کیمکا یوکے،صدر الیکٹڈ کیمکا یوکے ڈاکٹر عدیم ، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقوی، پروفیسر اسد اسلم جان سمیت فیکلٹی ممبران، طلبہ اور ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اختتامی کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وفاقی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا ۔