لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ بھر میں کرسمس کی 12 روزہ تقریبات مذہبی ہم آہنگی، امن اور خوشیوں کے ساتھ جاری ہیں۔ انہی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کا دورہ کیا جہاں کرسمس کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین عبدالمنان خرم، ریکٹر پروفیسر امجد علی خان، وائس چیئرمین عفیف اشرف صدیق اور ڈائریکٹر وسیم انور چوہدری نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ کرسمس خوشی، مذہبی ہم آہنگی اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں۔