دہشتگردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کیا جائے، بختاور بھٹو

January 31, 2023

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔

فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔

پی پی رہنما نے لکھا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ طالبان پُراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔