منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف سامنے آنے والے درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے، چوتھا مقدمہ 2024ء میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ملزمہ صابراں بی بی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ سے 20 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی، جس کے بارے میں ملزمہ نے بتایا تھا کہ اس نے یہ منشیات کراچی میں انمول سے لی تھیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ انمول عرف پنکی کو اس مقدمے میں بھی اشتہاری نہیں کیا گیا تھا۔