شاہ رخ خان کی مذہب سے متعلق گفتگو پر کریتی سینن کا ردعمل

January 31, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی مذہب سے متعلق گفتگو پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

کریتی سینن نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے مان لیا کہ وہ ان کی زندگی بھر کے لیے مداحبن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 32 سالہ کریتی سینن نے شاہ رخ خان کی مذہب اور اتحاد سے متعلق گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ شاہ سر آپ سے محبت ہے آپ نے پھر سے میرا دل چرا لیا۔

کریتی سینن نے شاہ رخ خان کے لیے ’فین فار لائف‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فلمیں مذہبی ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دینے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

اس موقع پر کنگ خان نے فلم ’امر اکبر انتھونی‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا امر ہے، میں شاہ رخ خان اکبر ہوں اور یہ جان ابراہم انتھونی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور کریتی سینن ایک بالی ووڈ فلم میں ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔