پی ایس ایکس: مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 101 ارب کا اضافہ

January 31, 2023

علامتی فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاوربار کا ملا جلا رجحان جہاں 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار اختتام پر 40 ہزار 673 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 7 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 394 ارب روپے ہے۔