مبین چوہدری کی وفات پرمختلف افراد کی تعزیت

February 01, 2023

برمنگھم/ لوٹن(نمائندہ جنگ/ پ ر) برطانیہ کے سینئر صحافی مبین چوہدری کی وفات پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنرل سیکرٹری حاٖفظ آزاد چوہدری، سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد لقمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم نے اپنے صحافتی پیشےاور مشن میں تحریک آزادی کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی، مسئلہ کشمیر کے ساتھ بڑی گہری وابستگی تھی،مرحوم محب وطن اور آزادی رائے کے علمبردار تھے، انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی رہنمائی کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول اور ان کی مغفرت فرمائے۔ علاوہ ازیںسینئر صحافی مبین چوہدری کی وفات پر صدر پاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈ رب نواز چغتائی ،جنرل سیکرٹری عابد کاظمی ،نائب صدر شگفتہ اختر ،سیکرٹری مالیات عاصم لون ،سیکرٹری اطلاعات عرفان طاہر ،ایڈیشنل سیکرٹری اسرار علی ،واجد بشیر ، محمد سجاد کوآرڈینیٹر برانچ ساجد یوسف ،اسرار خان صدرپی پی سی یو کے لوٹن، احتشام الحق قریشی سیکرٹری جنرل ، عتیق احمد ، آصف شریف ، صفدر بخاری، نثار گلشن ، جاوید رشید صدیقی ،شہزاد اقبال، واجد منہاس ،ارشد رچیال ،شیراز خان ،زاہد نور مسرت اقبال ،نائب صدور میراکرام، اسراراحمد راجہ، نادیہ راجہ ،سیکرٹری اطلاعات عمران ظہور ، سیکرٹری فنانس عدیل خان ،فیاض خان جدون،جمیل منہاس،لیاقت حسین راجہ ،مونا بیگ،ندیم ارشاد،راجہ محمد تنویر اور ساجد عزیز سمیت محمد اعظم چوہدری،شاداب ریاض ،ظہیر احمد بابر،عبدالمجید ساجد ،حسن تیمور جاکھر حافظ فیض احمد سمیت دیگر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔