خیبر پختونخوا کے 14 نگراں وزراء کو محکمے الاٹ

February 02, 2023

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے 14 نگراں وزراء کو محکمے الاٹ کردیے گئے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سید مسعود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن، عبدالحلیم قصوریہ کو زراعت اور لائیو اسٹاک کا محکمہ دیا گیا ہے۔

شاہد خان خٹک کو ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی کا قلمدان دیا گیا ہے، جسٹس ریٹائر ڈار شاد قیصر کو قانون، پارلیمانی امور، ہائیر ایجوکیشن اور آثار قدیمہ کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔

محمد علی شاہ کو محکمہ مواصلات اور ورکس، بخت نواز خان تھاکوٹ کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات اور ماحولیات کے محکمے دیے گئے ہیں۔

منظور خان آفریدی کو ایکسائز و ٹیکسیشن اور محنت کے محکموں کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ عدنان جلیل کو صنعت، کامرس، فنی تعلیم اور ریونیو کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق حاجی محمد غفران کو محکمہ معدنی ترقی الاٹ کر دیا گیا ہے، حامد شاہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پلاننگ و ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، شفیع اللّٰہ کو ہاؤسنگ اور جیل خانہ جات کے محکمے دیے گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ ساول نذیر کو محکمہ بلدیات، الیکشن اور دہی ترقی کا محکمہ ملا ہے، حاجی فضل الہٰی کو خوراک اور آبپاشی کے محکمے الاٹ ہوا ہے۔

تاج محمد آفریدی کو ریلیف، آباد کاری اور سیٹلمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ باقی محکمے نگراں وزیراعلیٰ کے پاس ہی ہوں گے۔