پشاور واقعہ کو سیاست کے لئے استعمال کرنا درست نہیں، نور الدین نوشیروانی

February 02, 2023

کوئٹہ(پ ر)سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران میر نورالدین نوشیروانی نے پشاور پولیس لائن مسجد پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کا واقعے کے خلاف مظاہرہ باعث تشویش ہے خیبر پختونخواہ کے پولیس اہلکارکسی ایک سیاسی جماعت کے کارکن نہیں بلکہ ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور بم دھماکے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کرنے والی سابقہ کے پی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو استعمال کرکے گزشتہ روز مظاہرہ کرایا جو باعث افسوس اور تشویشناک امر ہے انہوں نے کہاکہ مظاہرے میں افواج پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر فورسز کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جسکی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔