• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا، نسیم الرحمان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے بلوچستان حکومت کے مالی سال 2026،2027 کے بجٹ کو عوام دوست اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں درست ترجیحات کا تعین کرکے عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلی سرفراز بگٹی ، وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور محکمہ خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، ٹرانسپورٹ اور امن و امان کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے بجٹ میں طلبا و طالبات کو تعلیم کی فراہمی کے لیے اسکالرشپ کی مد میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ روزگار کی فراہمی کے لیے 5 ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائینگی۔
کوئٹہ سے مزید