• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی نامکمل تشکیل کے باعث پارٹی کمزور ہوتی جا رہی ہےانہوں نے کہا کہ اس وقت صرف صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری اور سینئر نائب صدر کے عہدے فعال ہیں دیگر عہدوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا حیات اللہ خان کاکڑ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہےکہ بلوچستان کے باقی صوبائی عہدیداروں کا فوری طور پر اعلان کیا جائے تاکہ پارٹی کو صوبے بھر میں مزید فعال اور منظم بنایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید