کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکو شوکت علی جوگیزئی نے کہاہے کہمزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گےتاکہ وہ مطمئن ہو کر بجلی چوری کی روک تھام، ریکوری اہداف کے حصول، ادارے کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے اور صارفین کی خدمت کیلئے دلجمعی سے کام کریں ان خیالات کااظہارا نھوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے وفدپر زور دیا کہ وہ پاور ڈویژن، بی او ڈی کیسکواور کیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیلڈ فارمیشن کو دیے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کیسکو کی کارکردگی دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے برابر لائی جاسکےوفد نے امید کا اظہار کیا کہ نئے قائم مقام چیف ایگزیکٹوآفیسر کی قیادت میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔