• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: تحصیل حرمزئی درہ سنزلہ بنیادی سہولیات سے محروم

کوئٹہ (پ ر) ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی سے منسلک درہ سنزلہ کے مکینوں نے کہا ہے کہ علاقہ گزشتہ نصف صدی سے تعلیم، صحت، بجلی اور سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ درہ کلی، شگنئی کلی، پانئی فوٹی، خانزئی کلی، سوری کلی، انزر کلی اور شانو درہ سمیت مختلف دیہات کے عمائدین عبد الستار اچکزئی، فیض اللہ عشے زئی، مولوی ندا محمد اور دیگر نے بتایا کہ تقریباً 20 ہزار آبادی پر مشتمل علاقے میں نہ اسکول ہے، نہ ہسپتال اور نہ ہی بجلی کی سہولت میسر ہے، جبکہ تمام راستے بھی کچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار حکام اور منتخب نمائندوں کو مسائل سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر اسکول اور ہسپتال قائم کرنے سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید