• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ :مسلح ڈاکوؤں نے وکیل سے گاڑی، نقدی اور موبائل فون چھین لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مستونگ میں مسلح ڈاکوؤں نے وکیل سے گاڑی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مستونگ پڑنگ آباد روڈ بائی پاس پر ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ سے اسلحہ کے زور پر گاڑی،ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔متعلقہ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے رہنماؤں نے محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید