• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کاآج ریڈزون میں دھرنا دینکااعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ ،ڈاکٹر بہار شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ آج منگل کو دن 12 بجے ریڈ زون میں دھرنا دیا جائے گا اگرحکومت نے روکنے کی کوشش کی تودھرنا اسلام آباد پریس کلب کے سامنے شروع کیا جائے گا یہ بات انہوں نے منگل کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے کیمپ کو 22 دن مکمل ہوئے ہیں اس دوران حکومتی حلقوں نے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعےکو سنجیدگی سے نہیں لیا مسائل کے حل کیلئے گفتگو کی بجائے حکومت نے طاقت کے استعمال کو ترجیح دی گرینڈ ڈاکٹرز کانفرنس میں ڈاکٹرز کمیونٹی نے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کو معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیںلیکن حکومت نے مطالبہ پر عملدرآمد کی بجائے سیکرٹری صحت کو اتنے اختیارات دیے ہیں کہ وہ ڈاکٹروں کو معطل کررہے ہیں جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک جونیئر افسر کو سینئر عہدے پر تعینات کیا گیا ہےان حالات میں انصاف کیلئے ہم کہاں جائیں انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ کے بعد بھی سیکورٹی کی صورتحال درست نہیں ہوئی گزشتہ شب ٹراما سینٹر میں ہمارے ایک ڈاکٹر پر پولیس والوں نے مبینہ طور پر حملہ کرنے کی کوشش کی ایسے حالات میں ڈاکٹر مزید کام نہیں کرسکتے حکومت کو چوبیس گھنٹے کا وقت دیتے ہیں حکومت اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ایسے حالات میں ہم ٹراما سینٹر میں مزید کام نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ سے مزید