• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کے زیر اہتمام بارکھان میں کھلی کچہری 2 جولائی کو ہو گی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نادرا ریجنل ہیڈ آفس کوئٹہ کے زیر اہتمام ضلع بارکھان میں 2 جولائی 2026 کو خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ نادرا حکام کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق درپیش مسائل کے حل، شکایات کے ازالے اور نادرا خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر عوام اپنے مسائل براہِ راست نادرا حکام کے سامنے پیش کر سکیں گے جبکہ متعلقہ افسران موقع پر ہی شکایات کے حل اور رہنمائی فراہم کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید