• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف مکران میں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف مکران میں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیاگیا سیشن کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر میر سادات بلوچ نے کیمہمانانِ خاص کمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈیٔر ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ تھےوائس چانسلر نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم اور مؤثر گورننس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران خطے میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے ذریعے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہےکمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈیٔر ظفر اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتر تربیت، اداروں کے درمیان تعاون اور مثبت قیادت ہی خطے کی ترقی کی بنیاد ہیںانہوں نے یونیورسٹی آف مکران کی کاوشوں کو سراہا مباحثے میں شرکاء نے تعلیم کے معیار میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی۔
کوئٹہ سے مزید