پاکستانی ریسلرز کی بیرون ملک تربیت کی سفارش

February 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اگلے اولمپکس میں کم از کم چار ریسلرز کے کوالیفائی کرنے کی منصوبہ بند ی کی ہے، میڈلز جیتنے کی خواہش میںریسلرز کو بیرون ملک تر بیت کیلئے بھیجا جائے گا، اس سلسلے میں فیڈریشن نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پانچ ریسلرز کے نام بھیجے ہیں جس میں سے چار کے بیرون ملک ٹریننگ کا بند وبست کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابقریسلر محمد انعام ، محمدبلال، عنایت اللہ اور زمان انور کے ناموں کو اہمیت دینے کی درخواست کی گئی ہے، اولمپکس میں رسائی کے لئے پاکستانی ریسلرز پہلے مرحلے میں عالمی سیریز میں حصہ لیں گے۔