پی آئی بی کالونی میں سڑک پر قبضہ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری

February 04, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیر الٰہی بخش( پی آئی بی ) کالونی میں صبح صادق روڈ نزد مینا بازار کی سڑک پر قبضے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری داخلہ ، ڈی سی شرقی ، ڈی جی ایس بی سی اے ، ایس ایچ او نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا صبح صادق روڈ نزد مینا بازار کی سڑک پر قبضہ کرلیا گیا، درخواست دائر کی عدالتی حکم بھی موجود ہے، بلڈر مافیا کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا جا رہا، ایس بی سی اے سمیت کوئی ادارہ ذمہ داری ادا نہیں کر رہا، فوری سماعت کی درخواست سنی جائے اور حکم امتناع جاری کیا جائے، عدالت نے فریقین سے 24جنوری تک جواب طلب کرلیا۔