خاتون سے زیورات چھین لئے گئے، شہری 2 گاڑیوں، 24 موٹر سائیکلوں سے محروم

February 04, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی، اسلام آباد میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائلز اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2 گاڑیاں اور 24 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ائر پورٹ پولیس کو محمد شہزاد نے بتایا کہ میری بہن اور والدہ گھر کے پاس آئے تھے تو پیچھے سے دو موٹرسائیکل سوار آئے اور میری بہن سے گن پوائنٹ پر سونا مالیت 5لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ رتہ امرال پولیس کو ریحان اللہ نے بتایا کہ کسی نامعلوم نے میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی6لاکھ روپے، پرائزبانڈزمالیت125000 روپے چوری کر لئے ۔ تھانہ کورال کے علاقے ترلائی میں کلیم اللہ کی دوکان پر ڈکیتی میں 3 مسلح افراد یرغمال بنا کر چار موبائل فون، 43 ہزار روپے کی نقدی ،ایکسپریس ہائی پر خالد محمود سے موبائل فون اور نقدی، پشاور موڑ پر محمد عمران سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی موبائل فون اڑا لیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے پنجاب ہاؤس کے قریب فوٹو جرنلسٹ خرم بٹ کے بیٹے پارس علی بٹ، دوستوں محمد شمعون اور محمد عثمان سے موٹر سائیکل دو مسلح نوجوان نے گن پوائنٹ پرموبائل چھین لئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ آبپارہ ،مارگلہ ،رمنا ، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا،سبزی منڈی ، کھنہ ، کرپا ، آبپارہ ، کوہسار ،کراچی کمپنی اور دیگر علاقوں میں ہوئیں۔