• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،کورنگ نالے میں دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے کورنگ نالے میں اتوار کو سوہان کے رہائشی دو لڑکے، علی احتشام ولد محمد رضوان اور طلحہ ولد فیاض پانی میں ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ دونوں دوستوں کے ہمراہ راول ڈیم سے نکلنے والے پانی میں نہانے کے لئے گئے تھے ، پمز ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید