راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) داماد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو 11سال بعد گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے داماد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی کے رنج پر داماد کو قتل کردیاتھا اور اپنی بیٹی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا،وہ ستمبر 2015 سے پولیس کو مطلوب تھا۔