راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں ، لاکھوں روپے لوٹ لئے۔شہری 9 موٹرسائیکلوں ،19 موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی و دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،19موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ فوارہ چوک ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ مال روڈ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ عزیزبھٹی روڈ ،گلزار قائد میں ملک محمد کلیم اللہ کے گھرسے 2طلائی چوڑیاں مالیتی 8لاکھ روپے ،پینڈورہ ،میلاد چوک ،ڈھوک کالاخان ،مریڑ حسن ،گورنمنٹ ہائی سکول ونی گجراں ،سائب موڑ ، بینس روڈ ،جٹھہ ہتھیال میں عبدالشکور کی گائے ،بھپکوال ودیگر علاقوں میں گھروں اور آفس کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا گیا ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور چوری کی 7 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 5 موٹر سائیکل تین موبائل آڑا لیے گئے، تھانہ نون کے علاقے میں موٹر سائیکل چھین لیا گیا ، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی-10/4، اسٹریٹ 44، مکان نمبر 593 میں مبینہ طور پر چار مسلح افراد گن پوائنٹ پر چینی شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 50 سے 60 لاکھ روپے مالیت کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔