راولپنڈی ( جنگ نیوز )ٹیپو روڈ سے چمن زار کا لونی جانے والے راستے پر واقع سمال انڈسٹری کی دیوار گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تبا ہی کا خطرہ ہے ساتھ ہی ایک ٹرانسفارمر بھی لگا ہوا ہے جو کسی بھی وقت دیوار کے گرنے سے وہ بھی گر سکتا ہے جس سے ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اور اس سے بڑے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔سابق میئرراولپنڈی ملک سلطان اور یو سی 45 کے سابق ناظم ملک طاہر نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔