راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا،ریسکیو 1122کے مطابق ہمراہی اڈا ایس او ایس سکول کے سامنے ایک تیز رفتار ڈمپر نے پیدل چلنے والی خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، خاتون سر پر گہری چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی امدادی ٹیموں نے خاتون کی لاش قریبی ہسپتال منتقل کر دی۔