• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم ماراگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دہشت گردی اور ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ماراگیا،پولیس کے مطابق سادہ روڈ پر سی سی ڈی ٹیم پر نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کی ،فائرنگ کے دوران ڈکیتی نقب زنی،دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت حضرت بلال کے نام سے کی گئی،پولیس کے مطابق وہ ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا،ملزم ڈکیتی کے مقدمہ میں3 سال سزا مکمل کرکے 2 ماہ قبل جیل سے رہا ہوا،اور اس نے چند روز قبل تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں محافظ اہلکار عمر مہدی کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید