راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نےمختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شراب،چرس،مسروقہ موٹرسائیکلز ،نقدی برآمد برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق ملزموں سے ایک کلو 640 گرام چرس اور 40 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی،بنی، گنجمنڈی، آر اے بازار، ریس کورس اور سول لائنز کے علاقوں میں کی گئیں۔ خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ادھرگینگ کے سرغنہ کوگرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد کر لی گئی ، گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناءشہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ مویشی بھی چوری کئے۔ 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی،جس پر تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔