اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، صوبوں سے ساڑھے 23ہزار نفری طلب کر لی، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر پنجاب سے 15,000 پولیس اہلکار، سندھ سے 8,000 پولیس اہلکار اور بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار طلب کئے گئے ہیں تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ نفری 20 ستمبر تک اسلام آباد پہنچائیں، مطلوبہ حفاظتی انتظامات کےلئے ہزاروں کنٹینرز بھی سڑکوں کنارے پہنچا دئیے گئے ہیں۔