بھارت، ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گرنے والے طالبعلم کی ویڈیو سامنے آگئی

February 04, 2023

بھارت کی ریاست راجستھان میں ہاسٹل کی عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر طالب علم ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے، مرنے والے طالب علم کی عمر 20 سال تھی۔

بھارتی پولیس نے اس حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ طالب علم اپنا وزن برقرار رکھنے میںناکام ہونے کے بعد بالکنی کی ریلنگ پر گرا جو ٹوٹ گئی۔

پولیس کے مطابق طالبعلم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، وہ مغربی بنگال سے میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ دینے کے لیے راجستھان آیا تھا۔