زیادتی کے ملزم کا 50 ہزار میں چھوٹ جانے کا دعویٰ

February 04, 2023


خیرپور میں بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو پولیس نے پکڑنے کے بعد 50 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا تھا اور اس کا موبائل بھی واپس کردیا۔

خیرپور میں بچیوں سے زیادتی، خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز کے کیس میں گرفتار ملزم کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔

ملزم نے دعویٰ کیا ہے چند روز قبل پولیس نے اسے پکڑا اور 50 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا، اس کا موبائل فون بھی واپس کردیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ چند بلیک میلرز 10 لاکھ روپے مانگ رہے تھے نہ دینے پر ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

پولیس نے گزشتہ روز مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔