پشتونوں کو متحدہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، اے این پی

February 06, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی شان عالم کاکڑ، عین الدین ترین سید یاسین آغا اخلاق بازئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدرانقلابی شاعر ادیب دانشور لیکوال ارواشاد اجمل خان خٹک کی 13ویں برسی 7 فروری کو باچاخان مرکز کوئٹہ میں منائی جائے گی مرحوم نے ادب کے میدان میں بھی پشتون نوجوانوں کو قومی سیاسی وطنی سوچ سے آراستہ کیاان کی برسی میں اس وقت منارہے ہیں جب پشتون وطن اغیار کے شکنجے میں ہے بحیثیت قوم ہمیں غور وفکر اورمتحدہوکرجدوجہد کرناہوگی کیونکہ اس کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔