ترکیہ زلزلہ، اموات کی تعداد 10 ہزار سے بڑھنے کا اندیشہ

February 07, 2023

بشکریہ ٹوئٹر

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیے اور شام میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا ترکیےاور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق اندازے پر کہنا ہے کہ 47 فیصد امکان ہے کہ ترکیے اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید کہا کہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

واضح رہے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی بڑے پیمانے تک جانے کا امکان ہے۔