کم جونگ ان، بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ فوجی تقریب میں پہنچ گئے

February 09, 2023

فوٹو بشکریہ گوگل

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان فوجیوں سے ملاقات میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بھی ساتھ لے آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کم جونگ ان اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ آئے جس کی عمر 9 سال ہے۔

سرکاری میڈیا پر کورین پیپلز آرمی کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کی جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کم جونگ ان، ان کی بیٹی اور اہلیہ کا زبردست استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق تقریب میں کم جونگ ان کی بیٹی کو مرکزی ٹیبل کے درمیان والی نشست پر بٹھایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان کی بیٹی کو وارث کے طور پر دیکھا جائے۔

کم جونگ ان گزشتہ سال پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لائے تھے جب وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل کے لانچ کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔