ماں تو ماں ہے چاہے انسان کی ہویا جانور کی، وائرل ویڈیو نے ثابت کردیا

February 25, 2023

فوٹو،اسکرین گریب

ماں تو ماں ہے، چاہے بچے کی ہو، جوان کی ہو، بوڑھے کی یا پھر جانور کی، اس ہستی کے لیے جذبات ہر کسی کے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔

بھارت کی ریاست آسام میں لنگور مادہ کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ مر گئی جبکہ اس کا بچہ رو رو کر اسے اٹھانے کی کوشش کرتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعےکی ویڈیو نے لوگوں کے دل پگھلا دیے۔

بھارت کے محکمہ جنگلات کے افسر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لنگور کا بچہ اپنی ماں کی گردن پر سر کر روتا بھی ہے اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تاہم اس کی یہ کوشش رائیگاں جاتی ہے۔

انٹرنیٹ پر اس ویڈیو پر سیکڑوں لوگوں نے غلط طریقے سے گاڑی چلانے والوں اور جانوروں کا خیال نہ کرنے والوں پر غصے کا اظہار کیا ہے۔