آبِ زم زم کی خرید و فروخت

March 10, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: آب زم زم کا بیچنا کیسا ہے؟ جیسا کہ آج کل اس کی خرید و فروخت کا عام رواج ہے؟

جواب:ویسے تو آب زم زم کسی کی شخصی ملکیت نہیں ہے، اس سے انتفاع ہر ایک کے لیے جائز ہے، مگر جب کوئی شخص اسے بوتل/کین وغیرہ میں محفوظ کرلے تو شرعاً وہ اس کا مالک ہوجاتا ہے، لہٰذا اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کا اس پانی کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے، پھر چاہے تو وہ شخص اس پانی کو خود استعمال کرے یا اسے فروخت کرے، شرعًا جائز ہے۔ (مجلۃ الأحکام العدلیۃ، المادۃ (1248) المادۃ (1249) ، ص: 240، ط: نور محمد)