آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں ایک گروپ والوں کے ساتھ عمرہ پر جانا چاہتی ہوں، گروپ میں پانچ یا چھ عورتیں ہوتی ہیں، جس میں ایک ایجنسی والے بھائی ہوتے ہیں جو سب کے بھائی بنے ہوتے ہیں، وہ لے جاتے ہیں، تو میرا ان کے ساتھ جانا درست ہے یا نہیں؟ جبکہ وہاں مرد وخواتین الگ الگ کمروں میں ہوتے ہیں۔
جواب: واضح رہے کہ کسی بھی عورت کے لیے سفر کی مسافت 48 میل (77.24 کلو میٹر) تک کا سفر محرم کے بغیر کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ وہ عمرے یا حج کا سفر ہو، اور محرم وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ زندگی میں کبھی بھی نکاح کرنا جائز نہ ہو۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا اپنے محرم کے بغیر عورتوں کے گروپ یا اجنبی کو بھائی بناکر عمرہ پر جانا شرعاً جائز نہیں ہے۔