وزیرِ اعلیٰ سندھ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

March 13, 2023

اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

مراد علی شاہ نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے اور تحائف دیے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 13 سے 19 مارچ تک جاری رہے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں 40 ہزار سے زائد ورکرز اور 2270 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، ملک میں اپریل 2022ء سے اب تک پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیو کے تمام کیسز کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا سے ہے، 33 ماہ سے سندھ میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ہمیں مطمئن نہیں ہونا چاہیے اور محنت جاری رکھنی چاہیے، ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔