امریکی محکمہ زراعت پاکستان میں فرٹیلائزر رائٹ پروگرام شروع کرے گا

March 16, 2023

امریکی محکمہ زراعت پاکستان میں فرٹیلائزر رائٹ پروگرام شروع کرے گا۔ امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی کسانوں کو کھاد کے زیادہ مؤثر طریقے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبے سے کسانوں کیلئے لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

فرٹیلائزر رائٹ پروگرام سے ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کا نظام مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی فوج کی انجینئرنگ کور موسم سے متعلق تجزیوں سے پاکستان کو آگاہ رکھے گی، موسم کی صورتحال کااندازہ سیٹلائٹ تصاویر اور برف سے ڈھکے علاقوں کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔

پاکستان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 55 ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے، پاکستان کو 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 30 فیصد تک کمی میں معاونت ہو رہی ہے۔

کراچی میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام رواں سال ایک گول میز کانفرنس کی جائے گی، بندرگاہوں کو کاربن کے صفر اخراج والی جہاز رانی پر بریفنگ دی جائے گی۔

امریکی نیشنل پارک سروس قومی جنگلات کے تحفظ کے ماہر اہلکار کو اسلام آباد بھیجا جائے گا۔

امریکی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ امریکا فرٹیلائزر رائٹ پروگرام 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع کرے گا۔