• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز لوسر کو ستارہ امتیاز دینا اوورسیز کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے، مہر ندیم

لندن ( نمائندہ جنگ ) پرویز لوسر کو ستارہ امتیاز ملنا اوورسیز کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار کمیونٹی رہنمامہر ندیم ،محمد اشرف ، عظیم ڈار، وقار ملک نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر پاکستان کا نام بلند کرنا اور دشمن کو للکارنا جیسے کام پرویز لوسر نے بخوبی انجام دیئے،انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو یورپین یونین کے پلیٹ فارم سے بے نقاب کیا اور ہر مقام پر پاکستان کا نام اجاگر کیا،پرویز لوسر نے جہاں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئےجدوجہد کی وہاں جی ایس پی پلس کے حصول کیلئے بھی کوشاں رہے اور پاکستان کیلئے یہ حق حاصل کیا، اب آئندہ بھی جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرنے کیلئے تگو دو کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ پرویز لوسر کو قومی دھارے میں شامل کرے اور کابینہ کا تاحیات ممبر نامزد کرے، پرویز لوسر واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے یورپ میں اپنا مقام بنایا اور یورپین یونین میں اپنا علیحدہ اثرورسوخ رکھا، ممبران پارلیمنٹ پرویز لوسر کو ذاتی طور پر جانتے اور عزت کرتے ہیں، پرویز لوسر کا بیلج پارلیمنٹ میں بھی ایک اثر ہے جہاں فرینڈز آف پاکستان تنظیم بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ممبران پارلیمنٹ کو پاکستان کا دورہ کرایا، اس لیے ضروری ہے کہ اوورسیز کے وسیع تر مفاد میں پرویز لوسر کو مستقل کابینہ کا ممبر بنایا جائے جو پاکستان کے اور اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں بہتر ثابت ہو گا اور پاکستان کا نام بلند ہو گا۔
یورپ سے سے مزید