حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب ہو چکے ہیں، تحریک انصاف

March 19, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے مشترکہ ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب ہو چکے ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی عمران خان کے حوالے سے من گھڑت گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے،، زمان پارک میں نہتے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں آئی جی پنجاب ڈھائی اور بے شرمی سے جھوٹ بول رہے ہیںکے ووٹوں کی طاقت سے موجودہ مافیا سے عوام کو نجات دلائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ثاقب ریاض سندھو کی قیادت میں کارکنان نے لبرٹی چوک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس کے چھاپے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔پولیس اور پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کے شرکاء ثاقب ریاض سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی ہدایت کے مطابق پرامن ہیں اور تمام جبر ظلم اور ناانصافی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں مریم نواز کے کہنے پر پنجاب پولیس نے چادر چار دیواری تقدس پامال اور بنیادی انسانی حقوق کا آج جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس نے حملے کے موقع پر توڑ پھوڑ کر کر بدترین ریاستی دہشت گردی کی ہے پنجاب پولیس سب کچھ لندن پلان کے تحت کررہی ہے جو کہ ملک کے خلاف گہری سازش ہے انتخابات رکوانا چاہتے ہیں پی ،ڈی ایم اور ان کے حواریوں کے آنکھیں کھل جانی چاہیےتحریک انصاف