لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور،رمیش سنگھ اروڑہ نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر گہرے تشکر اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر سکھ قوم کی نظریاتی بصیرت، اتحاد اور اصول پسندی کا مظہر ہے۔ سکھ قوم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ امن، بھائی چارے، اور حق کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔