• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے آپریشنز جاری رکھے جائیں،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ملکی اندرونی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 412 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔ 14219 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 52 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ سنگین جرائم میں ملوث 212 اشتہاری، 37 عدالتی مفرور اور 45 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔دریں اثنا ء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ منعقد ہوئی۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید