• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے، گریڈ 19اور 20 کے 4 افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے گریڈ 19اور 20کے چار افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈی ایس آپریشن کراچی ناصر نذیر کو ڈپٹی سی ایم ایم /پی لاہور ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہدرہ،فیصل آباد ،خانیوال فرمان غنی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر آی ایس ٹی ڈبلیو روہڑی سبی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے،ڈپٹی ڈی ایس سول سکھر سید معلم کو پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ایس ڈبلیو ٹنڈو آدم ۔روہڑی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف کنٹرولر آف اسٹور عبدالکامران میمن کوڈائریکٹر پریکورمنٹ کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔
لاہور سے مزید