• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم، دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ظلم،دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا،دشمن کے خلاف اس تاریخ ساز فتح نے افواجِ پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔منصورہ مرکزِ جماعت میں سیاسی، قومی امور پر مشاورتی اجلاس میں خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 1965 کے بعد مئی 2025 میں بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے مقابلہ میں دفاعِ وطن اور قومی وحدت و یکجہتی قوم کو نیا جذبہ ملا اور پاکستان نے عسکری، سفارتی اور ڈیجیٹل سائبر وار فیئر میں زمینی، فضائی اور سمندری تینوں محاذوں پر ملٹی ڈومین آپریشنز میں اپنی دفاعی حکمتِ عملی اور برتری ثابت کرکے ہائی کلاس پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا ۔
لاہور سے مزید