• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغلپورہ، گلشن راوی، شفیق آباد، گارڈن ٹائون اور دیگر علاقوں میں ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مغل پورہ میں عثمان کےگھرسے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں ممتاز کی دکان سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں شمشاد سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں ذوالفقار سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں بابر سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور گرین ٹائون سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال، مزنگ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید