لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا کر ملک کا نام دنیا میں سر بلند کیا۔یوم تشکر پر اپنے پیغام میں مہرین انور راجہ نے کہا کہ مشکل میں ساتھ دینے اور ثالثی کرانیوالے ممالک کے شکر گزار ہیں،مجھے مری، کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلر کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔