زمان پارک میں سیاسی انتقامی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں، راجہ ناصرعباس جعفری

March 19, 2023

لاہور(خبرنگار)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر سیاسی انتقامی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ لاہور میں جس طرح چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا افسوس ناک ہے۔پیٹھ پیچھے کسی کے گھر پر چڑھ دوڑنا بزدلانہ اور باعث شرم اقدام ہے۔پولیس کی جانب سے اب بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جائے گی۔