معصوم بچے کی کیڑے سے بات کرنے کی کوشش نے دل پگھلا دیے

March 19, 2023

بچوں کی معصومیت ہر کسی کو پسند ہوتی ہے جسے لوگ ویڈیوز اور تصویروں کی شکل میں ہر وقت قید کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر غصیلے لوگوں کا موڈ بھی اچھا ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک بہت ہی پیارا اور معصوم سا بچہ سڑک پر چلنے والے کیڑے سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس اکاؤنٹسے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے اس کو اب تک 1 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔