حب ریلی، نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان کی حکمرانی ختم، ٹائٹل تیمور خواجہ کے نام

March 19, 2023

حب ریلی کراس میں نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان کی حکمرانی ختم ہوگئی۔

ریلی میں آج نئی تاریخ رقم ہوگئی، لاہور کے تیمور خواجہ نے صاحبزادہ سلطان اور نادر مگسی کو پیچھے چھوڑ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

حب ریلی کراس میں لیڈیز ٹائٹل دینا پٹیل نے جیت لیا۔ خواتین ایونٹکی فاتح کا کہنا تھا کہ وہ ریس کے حوالے سے والدہ سے زیادہ والد کے مشوروں پر عمل کرتی ہیں۔

دینا پٹیل نے مزید کہا کہ اگلے برس مزید تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حب ریلی کراس میں انعامات تقسیم کیے۔