لوگوں کی شرعی رہنمائی کرنا علماء کی بنیادی ذمہ داری: ڈاکٹر راغب نعیمی

March 20, 2023

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ لوگوں کی شرعی رہنمائی کرناعلماءکرام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ماہ رمضان میں ملک بھر میں فہم شریعت کورس،در س قرآن کااہتمام کیاجائے گا۔مختلف مقامات پرفہم شریعت کورس“کاآغاز یکم رمضان المبارک سے ہوگا27رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔بد ھ کے روز باضابطہ شیڈول جاری کیاجائےگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نےجامعہ نعیمیہ میں استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف دینی امور پر تبادخیال کیا گیا۔اجلاس میں مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی،مفتی محمدعمرا ن حنفی،ڈاکٹر کریم خان،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی ابوبکر قریشی ،علامہ ظہیر احمدنعیمی،مولانا جمیل احمد،علامہ برکات احمد،سید آصف حسین کاظمی،مولاناحمزہ مجید ،مولانا محمدآصف حیدری سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد شرکاءنے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ،ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی شہید علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری اورملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی۔